ارنا کے مطابق اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو آج کے مجوزہ بالواسطہ مذاکرات کے انتظامات اور پروگرام سے آگاہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج 12 اپریل کو ایٹمی معاملے،غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں مشرق وسطی کے امور میں امریکا کے خصوصی ایلچی کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے عمان گئے ہیں۔
رائج روش کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ سید بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات میں بالواسطہ مذآکرات کے پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔
پروگرام کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ اسی طرح کی ملاقات اور تبادلہ خیال مشرق وسطی کے امور میں امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف سے بھی کریں گے۔
وزارت خارجہ کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور عمان، دونوں ملکوں کے درمیان سبھی شعبوں میں دیرپا اور محکم روابط پر خوشی کا اظہار اورعلاقائی تغیرات و مسائل میں عمان کے ذمہ دارانہ طرزعمل کی قدردانی کی۔
انھوں نے ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کو عمان کی اسی مثبت روش کا ثبوت قرار دیا اور اس حوالے سے اہتمام پر اپنے عمانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
عمان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں اپنے ایرانی ہم منصب اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا اور ایران عمان روابط کو ممتاز نوعیت کے روابط سے تعبیر کیا۔
انھوں نے مذاکرات کے لئے مسقط کے انتخاب پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
عمان کے وزیر خارجہ سید بدرالبوسعیدی نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے پروگرام سے ایران کے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا ۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اور نظریات، امریکی فریق کو پہنچانے کے لئے اپنے عمانی ہم منصب کے حوالے کیا
آپ کا تبصرہ